BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
مارکٹس

پیٹرول کی قیمت میں 4.42 روپے، ڈیزل میں 6.10 روپے فی لیٹر اضافہ

  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چھٹی مرتبہ اضافہ
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 4.42 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 6.10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق منگل، 15 ستمبر 2026 کیلئے ہوگا۔ یہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چھٹا اضافہ ہے۔

وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کو حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت ان کی ایکس ڈپو قیمتوں میں نظرثانی کی۔

موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 4.42 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 375.82 روپے سے بڑھ کر 380.24 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 6.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 403.32 روپے سے بڑھ کر 409.42 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں نظرثانی کے جاری طریقہ کار کے مطابق نئی قیمتیں منگل تک نافذ العمل رہیں گی۔

گزشتہ نظرثانی میں، جس کا اطلاق ہفتہ، 12 ستمبر سے ہوا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 375.82 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 403.32 روپے فی لیٹر کردی تھی۔

عالمی سطح پر پیر کو تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور دونوں بڑے اہم اشاریے 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر کی سطح پر فروخت ہوتے رہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں بحری جہازوں اور سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی نئی لہر کے باعث تیل کی رسد سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت صبح 11 بج کر 39 منٹ (امریکی مشرقی وقت) تک 2.72 ڈالر یا 2.6 فیصد اضافے سے 107.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 2.51 ڈالر یا 2.5 فیصد بڑھ کر 102.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جس کے باعث اس کی قیمت 19 مئی کے بعد بلند ترین یومیہ اختتامی سطح پر پہنچنے کی راہ پر تھی۔

یمن کے حوثیوں نے پیر کو کہا کہ انہوں نے سعودی شہر خمیس مشیط میں ایک فوجی ایئربیس پر درجنوں میزائل اور ڈرون داغے، جبکہ جمعہ کو سعودی عرب کی مشرق و مغرب پائپ لائن پر ہونے والے حملے، جس کا الزام عراق میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر عائد کیا گیا، کے باعث ریاض کو خام تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے بجائے بحیرہ احمر کے راستے موڑنا پڑی، جس سے عالمی تیل کی رسد میں 4 فیصد تک کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

Comments

200 حروف