پاکستان
مستونگ آپریشن: کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
- آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سرکاری میڈیا پی ٹی وی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک اور ان کی گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کمانڈر سمیت تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر ان کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


Comments