BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

دبئی ایئرپورٹس پر رواں سال 7 کروڑ مسافروں کی آمدورفت کی متوقع ہے، سی ای او

  • ایران جنگ اور خلیجی فضائی حدود کی عارضی بندش کے باعث دبئی ایئرپورٹس کو رواں سال تقریباً 10 کروڑ مسافروں کی آمدورفت کا سابقہ تخمینہ ترک کرنا پڑا
شائع اپ ڈیٹ

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس نے جمعرات کو کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک سالانہ مسافروں کی آمدورفت تقریباً 7 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو اس کے سابقہ ہدف سے کم ہے، تاہم اب اصل ہدف 2027 کے اختتام تک حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ایران جنگ اور اس کے نتیجے میں خلیجی فضائی حدود کی عارضی بندش کے باعث کمپنی کو اپنے سابقہ تخمینے سے دستبردار ہونا پڑا، جس کے تحت دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) پر رواں سال تقریباً 10 کروڑ مسافروں کی آمدورفت متوقع تھی۔

دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی سفری مراکز میں شمار ہونے والے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2026 کی پہلی ششماہی میں 3 کروڑ 15 لاکھ مسافروں نے سفر کیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ تھی۔

گریفتھس نے بتایا کہ جنگ سے قبل کی سطح کے مقابلے میں ایئرپورٹ کی پروازوں کی گنجائش اب 84 فیصد تک بحال ہوچکی ہے، جبکہ مسافروں کی تعداد 78 فیصد تک واپس آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث خطے کے لیے پروازیں معطل کرنے والی بعض یورپی ایئرلائنز کی اگلے ماہ سے واپسی نے نئے تخمینے کو تقویت دی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’مجھے مکمل یقین ہے کہ سال کے اختتام تک ہم تقریباً مکمل طور پر معمول پر آچکے ہوں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’منتقلی اور براہِ راست سفری مارکیٹ دونوں انتہائی مضبوط ہیں اور میرے خیال میں آئندہ بھی ان کی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ بھارت، سعودی عرب اور برطانیہ دبئی سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بدستور سرفہرست مارکیٹیں ہیں، جبکہ کاروباری سفر بھی مجموعی طور پر مضبوط رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے حجم کے زیادہ فاصلے تک پرواز کرنے والے طیاروں میں پیش رفت مزید ترقی میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

ان کے مطابق دبئی سے براہِ راست پروازوں کے ذریعے منسلک شہروں کی تعداد موجودہ 240 سے بڑھ کر 2027 کے وسط تک مزید زیادہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم متعدد ایئرلائنز سے بات چیت کر رہے ہیں جو ایسے شہروں سے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جہاں سے دبئی اور یورپ، بالخصوص افریقہ کے درمیان اس سے قبل فضائی سروسز نہیں چلائی گئیں۔‘‘

گریفتھس نے کہا کہ تنازع کے نتیجے میں نئے ایئرپورٹ کے ڈیزائن میں ممکنہ طور پر ’’کچھ تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں تاکہ اسے مزید مضبوط اور ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔‘‘

Comments

200 حروف