آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں کمی، تعداد 7 ہوگئی
- اعداد و شمار کے مطابق بعض جہاز اپنے ٹرانسپونڈرز بند کرکے آبی گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں، اس لیے انہیں مجموعی تعداد میں شامل نہیں کیا جاتا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد بدھ کو کم ہو کر 7 رہ گئی، جو ایک روز قبل 12 تھی، جبکہ یہ تعداد 10 روز کی اوسط 14 سے بھی کم ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے ابتدائی جہازوں کی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق 7 میں سے 4 جہاز آبنائے سے باہر نکلے جبکہ 3 اندر داخل ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق بعض جہاز اپنے ٹرانسپونڈرز بند کرکے آبی گزرگاہ سے گزر سکتے ہیں، اس لیے انہیں مجموعی تعداد میں شامل نہیں کیا جاتا۔ باہر نکلنے والے جہازوں میں ایک بہت بڑا خام تیل بردار جہاز فن لینڈ پراسپیریٹی بھی شامل تھا، جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر گیا۔ مائع قدرتی گیس لے جانے والا کوئی ٹینکر آبنائے سے باہر نہیں نکلا۔
باقی تین جہازوں میں دو خشک مال بردار جہاز اور مختصر فاصلے کا ایک آئل پروڈکٹس ٹینکر شامل تھا۔ اندر داخل ہونے والے 3 جہازوں میں ایک خشک مال بردار، ایک مختصر فاصلے کا اور ایک درمیانے فاصلے کا ٹینکر شامل تھا۔
ادھر آبنائے باب المندب سے بدھ کو تقریباً 28 مال بردار جہاز گزرے، جو 10 روز کی اوسط 27 کے قریب ہیں۔ ان میں 16 جہاز اندر داخل جبکہ 12 باہر نکلے۔


Comments