BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ملائیشیا، فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد جاں بحق

  • خراب موسم اور جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے والی دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشیا میں فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ایک ہیلی کاپٹر منگل کے روز حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طبی عملے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام اور سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خراب موسم اور جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے والی دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

وزیر صحت ذوالکفلی احمد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور وزارت صحت کے 4 اہلکار سوار تھے۔ حادثہ ریاست سراواک کے علاقے لانگ لیلانگ کے قریب ایک مختصر رن وے والے ہوائی اڈے کے نزدیک پیش آیا۔

جاں بحق افراد میں ایک میڈیکل افسر، ایک اسسٹنٹ میڈیکل افسر اور 2 نرسیں شامل تھیں، جو سرکاری ڈیوٹی پر مامور تھیں۔ سراواک کے شہر میری میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے سرکاری خبر رساں ادارے برناما کو تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھند کے باعث ریسکیو ٹیموں کو فضائی ذرائع استعمال کرنے سے روک دیا گیا، جبکہ حادثے کی جگہ انتہائی دور افتادہ علاقے میں تھی جہاں سڑک کے ذریعے پہنچنے میں تقریباً 10 گھنٹے لگتے ہیں۔

ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ وزارت ٹرانسپورٹ کا ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف