BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے ٹیلی کام آلات کے معیارات سے متعلق ضوابط نافذ کردیے

  • پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر ٹیلی کام آلات کی درآمد و استعمال ممکن نہیں ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کمیونیکیشن آلات کے معیارات سے متعلق ضوابط 2024 نافذ کردیے ہیں، جن کے تحت ملک میں تیار، درآمد یا نصب کیے جانے والے ٹیلی کام آلات کے لیے مقررہ تکنیکی معیارات پر عمل درآمد لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد یہ ضوابط پاکستان گزٹ میں ایس آر او 1110(1)/2026 کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (تنظیمِ نو) ایکٹ 1996 کی دفعہ 28 کے تحت جاری کیے گئے یہ ضوابط پی ٹی اے کے تمام لائسنس یافتگان، ٹیلی کمیونیکیشن آلات کے تیار کنندگان اور درآمد کنندگان پر لاگو ہوں گے۔

نئے ضوابط کے تحت ٹیلی کام آلات کے لیے مقررہ تکنیکی معیارات پر پورا اترنا لازمی ہوگا، جن میں برقی مقناطیسی مطابقت (ای ایم سی)، ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف)، صحت و سلامتی اور دیگر قابلِ اطلاق تکنیکی تقاضے شامل ہیں۔

آلات کی درآمد، تنصیب یا عملی استعمال سے قبل پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ تعمیل کا سرٹیفکیٹ (سی او سی) حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ ضوابط درآمد کنندگان، لائسنس یافتگان، تیار کنندگان، وینڈرز اور صنعت کے دیگر نمائندوں سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اس ضابطۂ کار کا مقصد عالمی سطح پر مطابقت اور باہمی اتصال کو فروغ دینا، خدمات کے معیار کو بہتر بنانا، مقامی سطح پر ٹیلی کام آلات کی تیاری کی حوصلہ افزائی اور قومی اقتصادی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ ان ضوابط سے پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو مزید مستحکم کرنے اور اس شعبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف