BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-0.7%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.43 Decreased By ▼ -1.73 (-1.86%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -3.93 (-1.24%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 220.85 Decreased By ▼ -6.06 (-2.67%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.21 Decreased By ▼ -0.35 (-0.62%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر ملتان میں گرفتار

  • حماد اظہر کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ متوقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، آج نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا حماد اظہر کو ملتان میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے ہنگاموں سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب تھے اور 9 مئی 2023 سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد حماد اظہر کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج مقدمات کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ان کی گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب 9 مئی 2023 کے تشدد اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

9 مئی 2023 کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر پُرتشدد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ حکومت کے مطابق مظاہرین میں پی ٹی آئی کے حامی شامل تھے، جنہوں نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) اور لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) سمیت فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور جناح ہاؤس کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے شہداء کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ بھی کی، پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں اور سکیورٹی چوکیوں کو نذرِ آتش کیا۔

ان واقعات کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں 10 ہزار سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

Comments

200 حروف