BR100 Decreased By (-0.78%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.71%)
KSE30 Decreased By (-0.7%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 304.95 Decreased By ▼ -1.15 (-0.38%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.43 Decreased By ▼ -1.73 (-1.86%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -3.93 (-1.24%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.64 Decreased By ▼ -0.04 (-0.27%)
PIOC 240.94 Decreased By ▼ -2.27 (-0.93%)
PPL 220.85 Decreased By ▼ -6.06 (-2.67%)
PRL 91.00 Decreased By ▼ -2.02 (-2.17%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.95%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.21 Decreased By ▼ -0.35 (-0.62%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ کے 11,695 زیرِ التوا کیسز نمٹا دیے

  • یہ کیسز وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی خصوصی ہدایات پر حل کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

پاور ڈویژن نے ہفتے کو اعلان کیا کہ نیٹ میٹرنگ کے 11,695 زیرِ التوا کیسز نمٹا دیے گئے ہیں اور متاثرہ صارفین سے براہِ راست رابطے کا عمل باضابطہ شروع کردیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ کیسز وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی خصوصی ہدایات پر حل کیے گئے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر اہل صارف کو قواعد و ضوابط کے مطابق اس کا جائز حق ملے اور اسے اپنی درخواست مکمل کرانے کے لیے کسی تیسرے فریق، ایجنٹ یا ثالث پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام میں منتقلی کے مرحلے کے دوران مجموعی طور پر 16,654 درخواستیں زیرِ التوا تھیں جس کے بعد تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے جامع تصدیق اور جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے صارفین سے براہِ راست رابطہ شروع کردیا تاکہ انہیں ان کی درخواستوں کی تصدیق اور آئندہ کے مراحل سے متعلق بروقت اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کی جاسکیں۔

پی آئی ٹی سی متعلقہ صارفین سے براہِ راست ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے رابطہ کررہی ہے۔

صارفین کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ درخواستوں کی فوری یا مزید کارروائی کے لیے کسی بھی فرد کو کوئی فیس یا رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

مزید برآں پاور ڈویژن نے بتایا کہ باقی 4,959 درخواستوں کی تصدیق اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح جائز عوامی شکایات کو غیر ضروری تاخیر یا مداخلت کے بغیر حل کرنا ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باقی زیرِ التوا درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز کیا جائے اور ہر صارف کو اس کے کیس سے متعلق واضح اور شفاف معلومات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

200 حروف