BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا منشیات کیس میں بری

  • کیس اگست 2024 میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے سے متعلق ہے
شائع اپ ڈیٹ

کراچی کی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ملزمہ نتاشا کو منشیات کیس میں بری کردیا ۔

آج نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے منشیات سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشا کو بری کردیا ہے۔

یہ کیس اگست 2024 میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے سے متعلق ہے جس میں ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ عمران عارف اور ان کی 22 سالہ بیٹی آمنہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے موقع سے گاڑی چلانے والی خاتون نتاشا کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا تھا اور ان کے خلاف قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران سامنے آنے والے حقائق کے مطابق 19 اگست کو کارساز روڈ پر گاڑی بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ دوڑی تھی۔ بعد میں سامنے آنے والی ویڈیو فوٹیج سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ خاتون نے پہلے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری اور فرار ہونے کی کوشش میں باپ بیٹی کی موٹر سائیکل کو روند ڈالا تھا۔

تفتیشی حکام کو موصول ہونے والی میڈیکل اور یورین رپورٹ میں آئس کے استعمال کے شواہد کی نشاندہی کے بعد 31 اگست کو ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کی قانونی کارروائی کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد ستمبر 2024 میں انہیں 43 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی مل گئی تھی۔ ساتھ ہی سندھ ہائیکورٹ سے بھی منشیات کے کیس میں نتاشا کی ضمانت منظور ہوگئی تھی۔

Comments

200 حروف