BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات، ڈالر دو ہفتے کی بلند سطح کے قریب پہنچ گیا

  • جاپانی ین دوبارہ 160 ین فی ڈالر کی اہم سطح سے نیچے چلا گیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر پیر کو دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، جبکہ سرمایہ کاروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کے سخت گیر بیانات کے بعد ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھا دیے۔ دوسری جانب جاپانی ین دوبارہ 160 ین فی ڈالر کی اہم سطح سے نیچے چلا گیا۔

کیون وارش نے جمعہ کو کہا تھا کہ اگر پالیسی سازوں کو یہ اعتماد حاصل نہ ہوا کہ افراط زر 2 فیصد کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے تو امریکی مرکزی بینک کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کے بیان کے بعد ستمبر میں شرح سود بڑھنے کے امکانات بڑھ کر 57 فیصد ہوگئے، جبکہ 2 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار ایک ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح 4.33 فیصد تک پہنچ گئی۔

او سی بی سی کے ایف ایکس اسٹریٹجسٹ سم موہ سیونگ نے کہا کہ وارش کی جانب سے افراط زر کے ہدف کے دفاع نے ڈالر پر موجود ایک بڑی رکاوٹ کم کردی اور توجہ دوبارہ امریکی معاشی بنیادوں پر مرکوز کردی ہے۔

سرمایہ کار اب امریکی معاشی اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، خصوصاً جمعہ کو جاری ہونے والی نان فارم پے رولز رپورٹ اور آئندہ ہفتے کے افراط زر کے اعداد و شمار، جو ستمبر کے فیڈ اجلاس سے قبل شرح سود کی توقعات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ڈالر انڈیکس معمولی کمی کے بعد 99.6 پر آگیا، تاہم رواں ماہ مسلسل دوسری ماہانہ کمی کی جانب گامزن ہے۔ یورو 0.1 فیصد اضافے سے 1.1591 ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3539 ڈالر پر رہا۔

دوسری جانب ین معمولی کمزور ہو کر 160.01 فی ڈالر پر آگیا۔ 160 کی سطح کو جاپانی حکام کی ممکنہ کرنسی مداخلت کے خطرے کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

مارکیٹ کی توجہ پیر اور منگل کو امریکا میں ہونے والے جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک گورنرز کے اجلاس پر بھی مرکوز ہے۔

Comments

200 حروف