BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور ہانگ کانگ میں ڈیجیٹل فنانس کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • ملاقاتوں میں جدید مالیاتی مارکیٹ انفرااسٹرکچر کی ترقی اور ڈیجیٹل اثاثوں و ٹوکنائزڈ مالیاتی مصنوعات کے لیے ایک منظم ماحول تشکیل دینے میں ہانگ کانگ کے تجربات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
شائع اپ ڈیٹ

وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں ڈیجیٹل فنانس، ٹوکنائزڈ کیپیٹل مارکیٹس، ریگولیٹری جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ کیا۔

دورے کے دوران بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آرتھر یوئن، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے سیکریٹری برائے فنانشل سروسز اینڈ ٹریژری کرسٹوفر ہوئی اور ٹیکنالوجی و انوویشن فنکشنل حلقے کی نمائندگی کرنے والے قانون ساز کونسل کے رکن ڈنکن چیو سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں جدید مالیاتی مارکیٹ انفرااسٹرکچر کی ترقی اور ڈیجیٹل اثاثوں و ٹوکنائزڈ مالیاتی مصنوعات کے لیے ایک منظم ماحول تشکیل دینے میں ہانگ کانگ کے تجربات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں مالیاتی ضوابط، ٹوکنائزڈ کیپیٹل مارکیٹس، ڈیجیٹل بانڈز، سیٹلمنٹ انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی سے چلنے والی نگرانی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان خاص طور پر ہانگ کانگ کے تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ ٹوکنائزیشن مستقبل میں حکومتی سیکیورٹیز، سکوک اور دیگر حقیقی مالیاتی اثاثوں کی ترقی میں کس طرح معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

فنانشل سروسز اینڈ ٹریژری بیورو کے ساتھ ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون، معلومات کے تبادلے اور ہانگ کانگ کے مالیاتی اداروں اور پاکستان میں ابھرتے ہوئے مواقع کے درمیان روابط بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے وسیع پالیسی مذاکرات سے آگے بڑھ کر عملی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، جس میں تکنیکی تبادلے، ادارہ جاتی گول میز اجلاس اور ٹوکنائزیشن کے مخصوص شعبوں کی نشاندہی شامل ہے تاکہ ان کا مزید جائزہ لیا جاسکے۔

بلال بن ثاقب نے ڈنکن چیو سے بھی ملاقات کی، جس میں جدت کے فروغ کے لیے قانون سازی، مسابقتی فن ٹیک اور ویب 3 ایکو سسٹمز کی ترقی، مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ہانگ کانگ کس طرح پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ہانگ کانگ اور گریٹر بے ایریا کے سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور صنعتی شراکت داروں سے جوڑنے میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ پاکستان کا تعاون رسمی معاہدوں کے بجائے ادارہ جاتی تجربات سے سیکھنے اور عملی تعاون پر مرکوز ہوگا۔

Comments

200 حروف