BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان نے وقت سے پہلے 1.2 ٹریلین روپے کا قرضہ واپس کردیا

  • یہ اب تک کی جانے والی قبل از وقت قرض ادائیگی کی سب سے بڑی قسط ہے، مشیر وزیر خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے ہفتے کو کہا ہے کہ پاکستان نے ملکی قرض کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی قبل از وقت ادائیگی کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو واجب الادا 1.2 ٹریلین روپے کا قرض مقررہ مدت سے کافی پہلے ادا کردیا ہے۔

مشیر وزیرِ خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اب تک کی جانے والی قبل از وقت قرض ادائیگی کی سب سے بڑی قسط ہے جس نے گزشتہ سب سے زیادہ رقم 1.133 ٹریلین روپے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس کے ساتھ میعاد سے قبل ادا کیے گئے مجموعی ملکی قرضے کی مالیت 5.92 ٹریلین روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

1.2 ٹریلین روپے کی یہ ادائیگی اب تک قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی واحد ادائیگی ہے جس نے اگست 2025ء میں کی گئی 1.133 ٹریلین روپے کی سابقہ ریکارڈ ادائیگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رفتار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 25 میں 1.8 ٹریلین روپے، مالی سال 26 میں 2.9 ٹریلین روپے جو کہ 62 فیصد زیادہ ہے اور مالی سال 27 میں مزید 1.2 ٹریلین روپے پہلے ہی قبل از وقت ادا کیے جا چکے ہیں۔

مشیر نے کہا کہ یہ اقدامات فعال خودمختار قرض انتظام کی جانب وسیع تر منتقلی کا حصہ ہیں جس کے تحت بہتر مالی گنجائش کو بروئے کار لاتے ہوئے واجبات کی قبل از وقت ادائیگی، ری فنانسنگ اور قرضوں کی تجدید سے متعلق خطرات میں کمی، مستقبل میں قرضوں کی ادائیگی کے دباؤ کو کم اور سرکاری قرضوں کی مجموعی صورتحال کو مستحکم کیا جارہا ہے۔ ان اقدامات سے معیشت کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب محض قرضوں کی میعاد پوری ہونے کا انتظام کرنے کے بجائے اپنے خودمختار مالی کھاتے کو فعال طور پر مضبوط بنانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Comments

200 حروف