BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

نیپال اور چین میں جھیل سے سیلاب کا خطرہ ٹلنے کے بعد امدادی کارروائیاں بحال، اموات 500 سے تجاوز

  • سیلاب نے دیہات اور وادیوں کو شدید نقصان پہنچایا، رابطہ سڑک، پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کردیا
شائع اپ ڈیٹ

نیپال اور چین نے سیلاب سے متاثرہ ہمالیائی علاقوں میں امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کردیں۔ حکام کے مطابق جھیل سے پانی کے اخراج کا خطرہ اب قابو میں ہے، جس کے باعث مزید تباہی کے خدشات کم ہوگئے ہیں۔

بدھ کو گلیشیئر گرنے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے نیپال میں 547 افراد جبکہ چین کے تبت میں 5 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ دونوں ممالک میں تقریباً 1,000 افراد لاپتا ہیں۔ گلیشیئر گرنے کے بعد چٹانوں، برف، کیچڑ اور ملبے کا بڑا ریلا دریاؤں میں داخل ہوا، جس سے ایک جھیل بھی بن گئی اور اس میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہوتی رہی۔

جمعہ کو جھیل میں پانی کا ذخیرہ بڑھ کر 25 لاکھ مکعب میٹر ہوگیا، جو ایک روز قبل 15 سے 20 لاکھ مکعب میٹر تھا۔ پانی کے اضافی بہاؤ سے نیپال میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کارروائیاں تقریباً تین گھنٹے کے لیے روک دی گئیں۔ تاہم پانی کی سطح میں صرف تقریباً دو فٹ اضافے کے بعد خطرہ کم ہونے پر کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔

سیلاب نے دیہات اور وادیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور کٹھمنڈو کو تبت کے لہاسا سے ملانے والی سڑک، پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کردیا۔ ریڈ کراس کے مطابق 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین نے گلیشیئر جھیلوں، لینڈ سلائیڈنگ اور قدرتی رکاوٹوں سے بننے والی جھیلوں کی نگرانی مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا لاپتا افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی خبر کے لیے بے قرار ہیں۔ نیپال نے غیر ملکی امدادی ٹیموں کی پیشکش کے باوجود کہا ہے کہ اسے تلاش اور امدادی کارروائیوں میں بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔

Comments

200 حروف