دنیا
روسی حملوں میں یوکرین کے نووا پوسٹا کے مراکز تباہ
- کمپنی کے مطابق اس کے تمام ملازمین محفوظ رہے اور اس نے اپنا کام جاری رکھا۔
روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب اور شمالی شہر سومی میں نووا پوسٹا کے چھانٹی مراکز تباہ ہوگئے۔
نووا پوسٹا نے پیغام رسانی کی ایپ ٹیلی گرام پر بتایا کہ سومی میں اس کے ٹرمینل پر 4 گائیڈڈ فضائی بم گرے، جس سے 3 ٹرک بھی متاثر ہوئے۔
کمپنی کے مطابق اس کے تمام ملازمین محفوظ رہے اور اس نے اپنا کام جاری رکھا۔
فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد سے نووا پوسٹا کی تنصیبات کو متعدد بار نشانہ بنایا جاچکا ہے۔


Comments