BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

موبائل ٹیرف میں ایک سال کے دوران 22 فیصد تک اضافہ، پی ٹی اے کی ماہانہ اضافے کی تردید

  • سالانہ اضافے کو ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو یہ تقریباً 1 سے 2 فیصد بنتا ہے، اتھارٹی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعتراف کیا ہے کہ موبائل آپریٹرز نے گزشتہ ایک سال کے دوران ٹیرف میں 22 فیصد تک اضافہ کیا ہے، تاہم اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ہر ماہ قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے کے جائزے میں جاز، ٹیلی نار، زونگ اور یوفون کے صارفین میں مقبول 10 بڑے پیکیجز کا تجزیہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران ان کے ٹیرف میں اوسطاً 12 سے 22 فیصد اضافہ ہوا۔

تاہم اتھارٹی نے کہا کہ سالانہ اضافے کو ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو یہ تقریباً 1 سے 2 فیصد بنتا ہے جبکہ موبائل آپریٹرز کی جانب سے ہر ماہ 10 سے 20 فیصد قیمتیں بڑھانے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صارفین میں موبائل پیکیجز کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر تشویش بڑھ رہی ہے جس کے باعث ٹیلی کام صارفین کو کالز، ڈیٹا اور دیگر موبائل خدمات کے لیے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑرہے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ وہ ایک سگنیفیکنٹ مارکیٹ پاور (ایس ایم پی) آپریٹر ہونے کی ناطے جاز کے ٹیرف کو ریگولیٹ کررہا ہے جب کہ 30 نومبر 2025 کو جاری کیے گئے انضمام کے حکم کے تحت یوفون اور ٹیلی نار کے ٹیرف بھی اتھارٹی کے ریگولیٹری دائرہ کار میں ہیں۔

ریگولیٹر کے مطابق زونگ نان ایس ایم پی آپریٹر ہونے کے باعث اپنے تجارتی فیصلوں کے مطابق ٹیرف میں ردوبدل کرسکتا ہے۔

تاہم پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 کے تحت اسے اس صورت میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے جب ٹیرف صارفین کے مفادات کو متاثر کررہے ہوں۔

اتھارٹی نے کہا کہ قانون کے تحت اسے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر مناسب منافع یقینی بنانے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے صارفین کے مفادات، مہنگائی، موجودہ اقتصادی حالات اور مارکیٹ کے مسابقتی ماحول کو مدنظر رکھنے کے بعد ایس ایم پی آپریٹر جاز کے ٹیرف کی باقاعدگی سے منظوری دیتا ہے۔

پی ٹی اے یہ یقینی بنانے کیلئے خفیہ بلنگ تصدیقی مشقیں بھی باقاعدگی سے کرتا ہے کہ صارفین سے منظور شدہ نرخوں کے مطابق ہی چارجز وصول کیے جارہے ہیں۔

ریگولیٹر نے کہا کہ ٹیرف سے متعلق شکایات یا چارجز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کا سامنا کرنے والے صارفین پی ٹی اے کے شکایات مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کے ذریعے شکایات درج کراسکتے ہیں جو پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ، سی ایم ایس ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن پر دستیاب ہے۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ ایسی شکایات کے ازالے کے لیے قابلِ اطلاق قانونی فریم ورک کے تحت متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کے ساتھ معاملہ اٹھایا جاتا ہے۔

پی ٹی اے کی وضاحت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگرچہ گزشتہ ایک سال کے دوران موبائل ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بعض پیکیجز کی قیمتیں 22 فیصد تک بڑھی ہیں، تاہم اتھارٹی کے مطابق یہ اضافہ ہر ماہ 10 سے 20 فیصد کی بلند شرح سے قیمتیں بڑھانے کے دعوے کے مترادف نہیں ہے۔

موبائل کنیکٹیویٹی گھریلو صارفین، کاروباری اداروں اور ڈیجیٹل صارفین کے لیے بتدریج ایک بنیادی ضرورت بنتی جارہی ہے، جس کے باعث ٹیرف میں بار بار ردوبدل صارفین کے لیے بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

Comments

200 حروف