BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا ادویات کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ

  • ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلوں کے براہِ راست اثرات لاکھوں گھرانوں پر پڑتے ہیں، وفاقی وزیر احد چیمہ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سینیٹر احد چیمہ نے وزارت قومی صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو دواؤں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک میں فوری نظرثانی کی ہدایت کی ہے، جس میں ہارڈشپ پالیسی اور ڈریپ پالیسی بورڈ کی ساخت میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احد چیمہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا تعین کرنے والے ڈریپ کے موجودہ فارمولے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مشاہدہ کیا کہ موجودہ طریقہ کار کا جامع جائزہ لینا ضروری ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قیمتوں میں کوئی بھی نظرثانی شفاف، شواہد پر مبنی اور مکمل طور پر جائز ہو۔

انہوں نے ڈریپ کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں اضافے کے فارمولے کا جائزہ لیا جائے اور اسے مضبوط بنایا جائے، جس میں زیادہ چھان بین اور آزادانہ چیک اینڈ بیلنس شامل ہو ،تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لاگت کے دباؤ کا بوجھ خود بخود اعلیٰ ادویات کی قیمتوں کی صورت میں صارفین پر نہ منتقل ہو۔

انہوں نے سیکرٹری قومی صحت اور سی ای او ڈریپ کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہارڈشپ پالیسی کے تحت بنائے گئے قواعد پر نظرثانی کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر پیش کریں، تاکہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے منظوری کے لیے متعلقہ فورم کے سامنے رکھا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نظرثانی شدہ فریم ورک کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہارڈشپ کی شقیں صرف حقیقی کیسز میں ہی ریلیف فراہم کریں اور یہ مریضوں پر غیر متناسب تجارتی لاگت منتقل کرنے کا ذریعہ نہ بنیں۔

وفاقی وزیر نے ڈریپ پالیسی بورڈ کی ساخت میں بھی نظرثانی کی ہدایت کی، تاکہ مہارت اور شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

احد چیمہ نے خاص طور پر پالیسی بورڈ میں ایک ہیلتھ اکانومسٹ (معیشت دان برائے صحت) اور ایک پبلک ہیلتھ ماہر کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزارتِ قومی صحت اور ڈریپ نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور احد چیمہ نے متعلقہ حکام کو ضروری عمل شروع کرنے اور مجوزہ تبدیلیوں کو جلد از جلد منظوری کے لیے متعلقہ فورم کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

احد چیمہ نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں کا براہ راست اثر لاکھوں گھرانوں پر پڑتا ہے۔ اس لیے ہمارے ریگولیٹری فریم ورک میں فارماسیوٹیکل کی پائیداری کو سستے داموں فراہمی اور صارفین کے مضبوط تحفظ کے ساتھ جوڑنا چاہیے۔

اجلاس کے دوران ڈریپ حکام نے وفاقی وزیر کو موجودہ ہارڈشپ پالیسی اور ضروری ادویات پر اس کے اطلاق کے بارے میں بریفنگ دی۔

احد چیمہ نے مشاہدہ کیا کہ ضروری ادویات کے درآمد کنندگان اکثر ہارڈشپ پالیسی کے تحت ریلیف حاصل کرتے ہیں اور بعد میں قیمتوں میں اضافے کا تقاضا بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ قواعد میں اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ہارڈشپ پالیسی کے تحت فراہم کردہ فوائد کی قیمتوں کے ڈھانچے میں مناسب عکاسی ہو، نہ کہ اس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں ایک درآمد کنندہ ہارڈشپ پالیسی کے تحت حکومت کی طرف سے دی گئی ٹیکس رعایتوں یا کسی دیگر ریلیف سے پہلے ہی فائدہ اٹھا رہا ہو، وہاں درآمد کنندہ کو صارفین پر تمام اخراجات ڈالنے کے بجائے اپنے منافع کے مارجن کو بھی معقول بنانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے ڈریپ کو ہدایت کی کہ وہ درآمد کنندہ اور ریٹیلر کے موجودہ مارجنز کا معائنہ کرے، جن میں متعلقہ کیسز میں تقریباً 40 فیصد تک کے مارجنز شامل ہو سکتے ہیں اور نظرثانی شدہ ہارڈشپ رولز کے تحت انہیں معقول بنانے کی شق شامل کرے۔

سینیٹر احد چیمہ نے زور دیا کہ درآمد کنندہ اور ریٹیلر کے مارجن کے درمیان ضروری ایڈجسٹمنٹ کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہارڈشپ پالیسی کے تحت ریلیف دے رہی ہے تو درآمد کنندہ اور ریٹیلر کو بھی اپنے مارجن میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بوجھ شیئر کرنا ہوگا۔ یہ ایڈجسٹمنٹ سپلائی چین کے اندر ہونی چاہیے اور کسی بھی صورت میں اسے صارف پر منتقل نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے سیکرٹری قومی صحت اور سی ای او ڈریپ کو ہدایت کی کہ وہ مجوزہ ہارڈشپ رولز میں امپورٹر اور ریٹیلر مارجن کو معقول بنانے کا مناسب طریقہ کار شامل کریں اور نظرثانی شدہ فریم ورک کو متعلقہ فورم سے غور و منظوری کے لیے جلد از جلد پیش کریں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریگولیٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹ میں منصفانہ توازن برقرار رکھے، ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں کو غیر منصفانہ قیمتوں کے اضافے سے بچائے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی افادیت اور بقا اہم تھی، لیکن اسے صارفین کے نقصان پر حاصل نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر ضروری ادویات کے معاملے میں۔

اجلاس میں اوریجنیٹر (اصل برانڈز) اور موجودہ برانڈز کے لیے قیمتوں کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈریپ حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی کہ اوریجنیٹر برانڈز کے لیے فی الوقت ہمسایہ اور دیگر متعلقہ ممالک کی قیمتوں پر مبنی ریفرینس پرائسنگ (حوالہ جاتی قیمتوں) کا طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں احد چیمہ نے کہا کہ بین الاقوامی ریفرینس پرائسنگ کو ایک آزادانہ تصدیقی طریقہ کار کی حمایت حاصل ہونی چاہیے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قیمتوں کے فیصلے قابل اعتماد ڈیٹا پر مبنی ہوں اور مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کی درست عکاسی کریں۔

انہوں نے ڈریپ کو ہدایت کی کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے فریم ورک کے اندر چیک اینڈ بیلنس کا ایک زیادہ مضبوط اور آزاد نظام تیار کرے، جس سے شفافیت، انصاف اور مؤثر ریگولیٹری نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سستی ادویات تک رسائی کا براہ راست تعلق عوام کی بھلائی سے ہے اور حکومت فارماسیوٹیکل سیکٹر کی جائز ضروریات اور صارفین کے مفادات کے درمیان منصفانہ توازن کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری طریقہ کار کو مضبوط بنانا جاری رکھے گی۔

Comments

200 حروف