BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پاکستان اور کویت کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے ’پروٹوکول معاہدہ 2026‘ پر دستخط

  • دونوں فریقوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور کویت نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے ’’پروٹوکول معاہدہ 2026‘‘ پر دستخط کیے ہیں۔ وزارتِ دفاع کے مطابق معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ معاہدہ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے کویتی وفد کے دورۂ پاکستان کے دوران طے پایا۔ وفد میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

کویتی وفد نے راولپنڈی میں وزارتِ دفاع میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص دوطرفہ دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نئے معاہدے کے تحت پاک مسلح افواج مختلف شعبوں میں کویتی مسلح افواج کو معاونت فراہم کریں گی، جن میں تربیت، استعداد کار میں اضافہ، سرحدی انتظام اور دفاعی تعاون کے دیگر باہمی طور پر طے شدہ شعبے شامل ہیں۔

یہ معاہدہ ’’دفاعی تعاون معاہدہ 2023‘‘ کے تحت قائم موجودہ فوجی تعاون کے فریم ورک کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔

دونوں جانب سے دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ تزویراتی مفادات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی سلامتی، علاقائی امن اور استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

Comments

200 حروف