BR100 Increased By (0.17%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Increased By (0.19%)
KSE30 Increased By (0.22%)
BAFL 57.03 Increased By ▲ 0.16 (0.28%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.45 Increased By ▲ 0.10 (0.33%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.76 Increased By ▲ 0.86 (5.41%)
DGKC 192.99 Increased By ▲ 0.54 (0.28%)
FABL 94.16 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 52.85 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.00 Increased By ▲ 0.90 (0.29%)
HUBC 201.99 Increased By ▲ 0.57 (0.28%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.31 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
OGDC 315.99 Decreased By ▼ -0.74 (-0.23%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.97 Increased By ▲ 0.29 (1.98%)
PIOC 243.74 Increased By ▲ 0.53 (0.22%)
PPL 226.11 Decreased By ▼ -0.80 (-0.35%)
PRL 93.46 Increased By ▲ 0.44 (0.47%)
SNGP 91.53 Decreased By ▼ -0.31 (-0.34%)
SSGC 23.81 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.85 Increased By ▲ 0.05 (0.64%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.82 Increased By ▲ 0.26 (0.46%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 11 دہشت گرد ہلاک

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آج نیوز کے مطابق کارروائیاں جنوبی وزیرستان، بنوں اور خضدار میں کی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔

جنوبی وزیرستان کےعلاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جس میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے، سکیورٹی فورسزنے پہلے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا بروقت سراغ لگایا اور گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھی کارروائی کی گئی جہاں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو کوارڈکاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ناگزیر ہے.

انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔


Comments

200 حروف