BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات، ڈالر آٹھ روز کی بلند ترین سطح کے قریب

  • سرمایہ کاروں کی نظریں جیکسن ہول میں ہونے والے مرکزی بینکوں کے سالانہ سمپوزیم پر مرکوز ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی افراط زر اور دیگر معاشی اعداد و شمار کے بعد فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات میں معمولی بہتری کے باعث جمعرات کو ڈالر آٹھ روز کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا، جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں جیکسن ہول میں ہونے والے مرکزی بینکوں کے سالانہ سمپوزیم پر مرکوز ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تک 12 ماہ میں پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچرز (پی سی ای) پرائس انڈیکس 3.7 فیصد بڑھا، جو جون کے برابر اور ماہرین اقتصادیات کی 3.6 فیصد کی توقع سے معمولی زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر پی سی ای میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جون میں اس میں 0.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ویسٹ پیک کے ماہر اقتصادیات ریان ویلز نے کہا کہ مہنگائی کے اعداد و شمار نے سال کے اختتام تک فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقع کو برقرار رکھا ہے، تاہم جیکسن ہول میں فیڈ چیئرمین کیون وارش کی متوقع تقریر اس حوالے سے اہم امتحان ہوگی۔

ڈالر انڈیکس 0.21 فیصد اضافے سے 99.13 پر پہنچ گیا، جو 19 اگست کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

دریں اثنا، سرمایہ کار بینک آف جاپان کے ڈپٹی گورنر ریوزو ہیمینو کی تقریر پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔ منی مارکیٹ کے مطابق اگلے ماہ بی او جے کی جانب سے شرح سود بڑھانے کا امکان 87 فیصد ہے۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 1.1655 ڈالر، برطانوی پاؤنڈ 1.3592 ڈالر جبکہ آسٹریلوی ڈالر 0.18 فیصد اضافے سے 0.7181 ڈالر پر رہا۔ کرپٹو مارکیٹ میں بٹ کوائن 0.55 فیصد بڑھ کر 78,874.60 ڈالر جبکہ ایتھر 1.07 فیصد اضافے سے 2,498.35 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف