BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

یو بی ایل کا خوشحالی مائیکروفنانس بینک میں 22 ارب روپے تک سرمایہ کاری کا فیصلہ

  • یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو اس پیشرفت سے آگاہ کردیا
شائع اپ ڈیٹ

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کے شیئر ہولڈرز نے بینک کی منسلک کمپنی خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (کے ایم بی ایل) میں مزید 22 ارب روپے تک ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے جس سے مائیکروفنانس بینک میں یو بی ایل کے حصص میں ممکنہ طور پر اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں شامل یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یو بی ایل خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں مزید 22 ارب روپے تک ایکویٹی سرمایہ کاری کرے گا جس کے نتیجے میں کے ایم بی ایل میں اس کی مجموعی شیئر ہولڈنگ میں اسی تناسب سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

مجوزہ ایکویٹی سرمایہ کاری کے ایم بی ایل کی جانب سے اپنے موجودہ شیئر ہولڈرز کیلئے رائٹس ایشو کے ذریعے مزید عام حصص جاری کرنے کے تحت بینک کے متناسب استحقاق کی سبسکرپشن کے ذریعے کی جائے گی۔ اس کے تحت ہر ایک موجودہ عام حصص کے عوض کے ایم بی ایل کے تقریباً 51.166 نئے عام حصص جاری کیے جائیں گے جن کی فی حصص قیمت 10 روپے ہوگی جبکہ ان کی سبسکرپشن قیمت 2 روپے فی حصص مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمت فی حصص 8 روپے کی رعایت ظاہر کرتی ہے۔ اس کی حتمی شرائط کے ایم بی ایل کی جانب سے باضابطہ رائٹس آفر کی دستاویزات میں جاری کی جائیں گی۔

یہ سرمایہ کاری ایک یا ایک سے زائد لین دین یا انتظامات کے ذریعے اضافی حصص حاصل کرکے بھی کی جائے گی۔

کے ایم بی ایل پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس ادارہ ہے جس کا قیام اگست 2000 میں عمل میں آیا۔ اس کا بنیادی مقصد پاکستان بھر میں کم آمدنی والے افراد، گھرانوں اور کاروباری افراد کے لیے مالی شمولیت اور بااختیاری کو فروغ دینا ہے، تاکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکے۔

گزشتہ ماہ یو بی ایل کے بورڈ نے کے ایم بی ایل میں مزید 22 ارب روپے تک ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دی تھی جو رائٹس ایشو میں شرکت اور اضافی حصص کے حصول کے ذریعے کی جائے گی، جس میں اس کی انڈر رائٹنگ کی ذمہ داریوں کے تحت حاصل کیے جانے والے حصص بھی شامل ہیں۔

یو بی ایل نے اس وقت کہا تھا کہ 31 دسمبر 2025 تک کے ایم ابی ایل کی ایکویٹی منفی 16.15 ارب روپے تھی۔ یو بی ایل کی سرمایہ کاری سے کے ایم ابی ایل کی مالی حالت مضبوط ہونے کے ساتھ پاکستان کی مالیاتی منڈیوں کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

Comments

200 حروف