BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

چائنا ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو عمر قید کی سزا

  • ایورگرینڈ کبھی چین کی صفِ اول کی پراپرٹی ڈویلپر کمپنی تھی
شائع اپ ڈیٹ

چین کی سب سے زیادہ مقروض پراپرٹی ڈویلپر کمپنی چائنا ایورگرینڈ گروپ کے ارب پتی بانی ہوئی کایاَن کو چینی عدالت نے جمعرات کو عمر قید کی سزا سنادی، جبکہ ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

ہوئی کایاَن نے اپریل میں فنڈز کے غلط استعمال، فنڈ ریزنگ فراڈ اور عوام سے غیر قانونی طور پر رقوم جمع کرنے سمیت 8 الزامات میں جرم قبول کیا تھا۔

ایورگرینڈ کبھی چین کی صفِ اول کی پراپرٹی ڈویلپر کمپنی تھی، تاہم 2021 سے کمپنی نے اپنی تقریباً 300 ارب ڈالر کی واجبات میں سے زیادہ تر کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں۔ کمپنی کا بحران چین کے پراپرٹی سیکٹر میں جاری اس طویل بحران کی علامت بن گیا ہے جس نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔

ہوئی کایاَن کی سزا ان کے انتہائی کامیاب سفر کے اختتام کی علامت ہے، تاہم اس سے ایورگرینڈ کے ملکی اور غیر ملکی قرض دہندگان کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان نہیں۔

جنوبی شہر شین ژین کی عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ ایورگرینڈ پر 8.82 ارب یوآن، یعنی تقریباً 1.31 ارب ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کمپنی کی مرکزی ذیلی کمپنی ہینگڈا ریئل اسٹیٹ پر بھی 7 ارب یوآن جرمانہ عائد کیا گیا۔

عدالت نے کمپنی کے مزید 5 اعلیٰ عہدیداروں کو بھی سزائیں سنائیں، جن میں جرمانے اور 6 سے 18 سال تک قید کی سزائیں شامل ہیں۔

Comments

200 حروف