BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

نشاط ملز کا ترک شراکت دار سوتاش کے ساتھ ڈیری منصوبے سے نکلنے کا فیصلہ

  • نشاط ملز کا کہنا ہے کہ لین دین پاکستان کی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا
شائع اپ ڈیٹ

نشاط ملز لمیٹڈ (این ایم ایل) نے نشاط سوتاش ڈیری لمیٹڈ (این ایس ڈی ایل) میں اپنے 49.1 فیصد مکمل حصص ترک مشترکہ منصوبے کے شراکت دار سوتاش سوت اورونلری اے ایس کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

این ایم ایل نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے غور و خوض کے بعد ڈیری صنعت کو درپیش موجودہ مارکیٹ اور ضابطہ جاتی حالات اور اس کے نتیجے میں کمپنی کی مالی پوزیشن پر پڑنے والے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ نشاط سوتاش ڈیری لمیٹڈ میں اپنی سرمایہ کاری سے دستبردار ہونا کمپنی اور اس کے شیئر ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔

نشاط سوتاش ڈیری لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، جو ترکیہ کی سوتاش سوت اورونلری اے ایس کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی تھی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بورڈ نے این ایس ڈی ایل میں کمپنی کی مکمل حصص داری اپنے مشترکہ منصوبے کے شراکت دار سوتاش کو مجوزہ طور پر 5 روپے فی شیئر کے عوض فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ لین دین کمپنی کے شیئر ہولڈرز کی منظوری اور تمام ضروری قانونی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنے سے مشروط ہے، جس میں حتمی معاہدے پر دستخط بھی شامل ہیں۔

نشاط ملز نے بتایا کہ معروف بین الاقوامی ڈیری کمپنی سوتاش نے این ایس ڈی ایل کے حصص حاصل کرنے اور اس کا کاروبار جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ پیش رفت حتمی لین دین کے معاہدوں پر دستخط اور متعلقہ منظوریوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔کمپنی نے مزید کہا کہ یہ لین دین پاکستان کی معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گا اور پاکستان کے ڈیری شعبے اور معیشت کے لیے ایک غیر ملکی اسٹریٹجک سرمایہ کار کے مسلسل عزم کا اظہار بھی ہے۔

Comments

200 حروف