ایل نینو کے خدشات، پام آئل کی قیمت محدود دائرے میں برقرار
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ دوپہر کے وقفے تک 0.19 فیصد اضافے سے 4,816 رنگٹ (1,181.84 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگیا
ملائیشین پام آئل کے سودے (فیوچرز) پیر کو محدود دائرے میں ٹریڈ ہوتے رہے کیونکہ تاجروں نے قریبی مدت کے استحکام کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے اگلے سال ال نینو کی وجہ سے پیداوار میں خلل کے خطرے کو قیمتوں میں شامل کرنا شروع کردیا۔
بورسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں نومبر ڈلیوری کیلئے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ دوپہر کے وقفے تک 0.19 فیصد اضافے سے 4,816 رنگٹ (1,181.84 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگیا۔
کنٹریکٹ کی قیمت گزشتہ کاروباری سیشن میں 0.3 فیصد کم ہوئی تھی۔
کوالالمپور میں مقیم ایک تاجر نے بتایا کہ خام پام آئل کے فیوچرز کی مارکیٹ بدستور کونٹانگو کا شکار ہے جہاں دورانیے کے بعد کے معاہدوں، بالخصوص فروری سے مئی 2027 کے معاہدوں میں پیر کو قیمت 5,000 رنگٹ فی ٹن سے زائد رہی۔
تاجر نے مزید کہا کہ مستقبل میں قیمتوں کا مستحکم رہنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بعض مارکیٹ شرکا 2027 میں ممکنہ رسد میں کمی کے پیش نظر پوزیشن لے رہے ہیں کیونکہ توقع ہے کہ ایل نینو سے پیدا ہونے والے موسمی حالات پام آئل کی پیداوار کو متاثر کرسکتے ہیں۔


Comments