BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بہار کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک

  • پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث پیش آیا
شائع اپ ڈیٹ

حکام نے پیر کو بتایا کہ بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے ایک مندر میں پیش آنے والے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ بجلی کا کھمبا گرنے کے باعث پیش آیا، جس سے مندر میں موجود عبادت گزاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے میں اشوک دھام مندر میں ہندوؤں کے مقدس مہینے کے موقع پر موجود عقیدت مندوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

سینئر پولیس افسر شیو کمار نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ وہاں بجلی کا کھمبا گر گیا اور لوگوں کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام معاملات کی تصدیق کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ بتا سکتے ہیں۔

ایک سینئر عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ واقعے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تصاویر میں رشتہ داروں کو اسپتالوں کے باہر بڑی تعداد میں جمع دیکھا گیا، جبکہ امدادی کارکن زخمیوں کو اسٹریچرز پر اسپتال منتقل کررہے تھے۔

بھارت میں ہجوم سے متعلق حادثات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ گزشتہ سال عظیم الشان مہا کمبھ میلے میں بھی 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کروڑوں افراد مقدس پانی میں اشنان کے لیے جمع ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف