خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن : سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گرد ہلاک کردیے
- سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا
خضدار کے پہاڑی علاقے شور پارود میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر آپریشن شروع کیا گیا۔
کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہوں کو گھیرے میں لے کر ان پر کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تین چھوٹے گروپوں کی شکل میں موجود تھے، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے باقی دہشت گردوں کی تلاش اور علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا۔


Comments