BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ٹرانسپورٹرز ہڑتال: ایف پی سی سی آئی کا ڈیمرج، ڈیٹینشن چارجز سے استثنیٰ کا مطالبہ

  • طویل ہڑتال ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچارہی ہے، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

کاروباری برادری کو پہلے ہی پہنچنے والے بڑے مالی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے فوری مالی ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بالخصوص حکومت، وزارتِ بحری امور، بندرگاہوں کے حکام اور ٹرمینل آپریٹرز پر زور دیا ہے کہ ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز سے مکمل استثنیٰ دیا جائے۔

انہوں نے مطالبات کے قابلِ قبول حل نہ ہونے کے باعث ملک گیر سطح پر جاری دس روزہ ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

عاطف اکرام شیخ نے زور دیا کہ طویل ہڑتال ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچارہی ہے جبکہ بندرگاہوں پر مال برداری اور ترسیل کا عمل تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

اس کے براہِ راست نتیجے کے طور پر درآمدی سامان اس وقت بندرگاہوں پر پھنس کر رہ گیا ہے جبکہ اہم برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل تقریباً ناممکن ہوچکی ہے۔

اس تعطل کے باعث خام مال کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں صنعتی یونٹس کو یا تو اپنی سرگرمیاں انتہائی محدود کرنا پڑرہی ہیں یا پیداوار مکمل طور پر بند کرنا پڑرہی ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار اس بحران کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں اور بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز پر بڑھتے ہوئے ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کی صورت میں بھاری مالی نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

مزید برآں برآمدی ڈیڈ لائنز پوری نہ کر پانے سے پاکستانی برآمد کنندگان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی تجارتی شہرت بھی متاثر ہورہی ہے۔

موجودہ صورتحال تیزی سے ایک بڑی معاشی رکاوٹ کی شکل اختیار کررہی ہے جس سے درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، تاجروں اور عام صارفین سب ہی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے اور مزید تاخیر کیے بغیر ہڑتال ختم کرانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی چین کی فوری بحالی انتہائی ضروری ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں معمول پر آ سکیں اور ملک کو مزید تباہ کن نقصانات سے بچایا جا سکے۔

Comments

200 حروف