BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کی مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

  • فریقین کا باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، بالخصوص خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں دستخط ہونے والے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے خُدوخال سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنا اور خطے کے امن و سیکیورٹی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

عباس عراقچی نے معاہدے کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ ٹیلیفونک رابطہ اسحاق ڈار، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جسے پاکستان نے دفاعی نوعیت کا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے قرار دیا ہے۔

اس سے قبل دن کے وقت وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ایران کے پاس یہ تشویش ظاہر کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان نیا سیکیورٹی معاہدہ تہران کے خلاف ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ معاہدہ سیکیورٹی کے معاملے پر علاقائی ممالک کے نقطہ نظر میں تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، جو بیرونی طاقتوں کے بجائے اب اپنی صلاحیتوں پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ جو خطے کی جغرافیائی سیاسی اور تاریخی حقائق پر مبنی ہو، جامع اور شمولیت کا حامل ہو اور دشمن اور خطرے کی درست نشاندہی کرے، اس میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے اور صیہونی دشمن اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے غیر استحکام اور غبن کو روکنے میں مدد دینے کا موقع ہوتا ہے۔

Comments

200 حروف