سونے کی قیمت میں 800 روپے تولہ کا اضافہ
- عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 4349 ڈالر فی اونس ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 4349 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 685 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 77 روپے کی کمی سے 6903 روپے ہوگئی۔


Comments