النصر نے مالورکا سے تعلق رکھنے والے پرتگال کے کوسٹا کو سائن کر لیا
- سامو کوسٹا اس پرتگالی اسکواڈ کا حصہ تھے جو حالیہ ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 تک پہنچا تھا، جہاں اسے فاتح ٹیم اسپین کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا
سعودی پرو لیگ کے چیمپئن کلب النصر نے لا لیگا کے کلب مالورکا سے تعلق رکھنے والے پرتگالی مڈفیلڈر سامو کوسٹا کو سائن کر لیا ہے، جس کا اعلان دونوں کلبوں نے کیا۔
سعودی کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ سفر شروع ہوا چاہتا ہے، سامو آپ کے لیے لڑنے کے لیے آ چکے ہیں۔اس پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں کھلاڑی کو گھوڑے پر سوار جنگی لباس میں دکھایا گیا ہے، جو کلب کے لقب ”نائٹس آف نجد“کی عکاسی کرتا ہے۔
ہسپانوی کلب مالورکا نے بھی ایکس پر تصدیق کی کہ انہوں نے سامو کوسٹا کی منتقلی کے لیے النصر کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے اور کھلاڑی کی خدمات و پیشہ ورانہ عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سامو کوسٹا اس پرتگالی اسکواڈ کا بھی حصہ تھے جو حالیہ ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 تک پہنچا تھا، جہاں اسے بعد میں چیمپئن بننے والی ہسپانوی ٹیم کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Comments