BR100 Decreased By (-0.44%)
BR30 Increased By (1.27%)
KSE100 Decreased By (-0.06%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 59.90 Increased By ▲ 0.88 (1.49%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.05 (0.18%)
BOP 35.27 Decreased By ▼ -1.19 (-3.26%)
CNERGY 13.13 Increased By ▲ 1.19 (9.97%)
DFML 18.09 Decreased By ▼ -0.11 (-0.6%)
DGKC 216.59 Decreased By ▼ -1.44 (-0.66%)
FABL 99.99 Decreased By ▼ -0.41 (-0.41%)
FCCL 57.80 Increased By ▲ 0.44 (0.77%)
FFL 16.42 Decreased By ▼ -0.16 (-0.97%)
GGL 24.42 Decreased By ▼ -0.20 (-0.81%)
HBL 325.01 Increased By ▲ 0.39 (0.12%)
HUBC 213.98 Decreased By ▼ -11.66 (-5.17%)
HUMNL 10.85 Increased By ▲ 0.06 (0.56%)
KEL 7.50 Increased By ▲ 0.18 (2.46%)
LOTCHEM 27.87 Increased By ▲ 0.73 (2.69%)
MLCF 102.80 Increased By ▲ 0.73 (0.72%)
OGDC 323.99 Increased By ▲ 4.80 (1.5%)
PAEL 44.02 Increased By ▲ 0.14 (0.32%)
PIBTL 16.65 Decreased By ▼ -0.19 (-1.13%)
PIOC 276.50 Increased By ▲ 1.66 (0.6%)
PPL 229.80 Increased By ▲ 8.25 (3.72%)
PRL 70.13 Increased By ▲ 6.38 (10.01%)
SNGP 103.60 Decreased By ▼ -0.19 (-0.18%)
SSGC 27.20 Decreased By ▼ -0.08 (-0.29%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.08 (0.93%)
TPLP 15.65 Increased By ▲ 0.67 (4.47%)
TRG 61.01 Decreased By ▼ -2.28 (-3.6%)
UNITY 12.11 Increased By ▲ 0.60 (5.21%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
دنیا

انڈونیشیا، ماؤنٹ برومو کے قریب آگ بجھادی گئی، 550 ہیکٹر رقبہ جل گیا

  • حکام نے آگ بجھانے کے لیے 120 سے زائد اہلکار، پانی برسانے والے 3 ہیلی کاپٹر، ڈرونز اور فائر ٹرک تعینات کیے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں واقع ماؤنٹ برومو نیشنل پارک میں لگنے والی آگ سے 550 ہیکٹر (1,360 ایکڑ) رقبہ متاثر ہوا ہے، تاہم حکام نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ گاتو سوبروتو نے پیر کو بتایا کہ 3 اگست کو شروع ہونے والی آگ اتوار تک مکمل طور پر بجھا دی گئی تھی۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ کیلڈیرا کے اطراف تقریباً 20 ہیکٹر رقبے میں آگ کے نئے مقامات سامنے آئے ہیں، جس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے آگ بجھانے کے لیے 120 سے زائد اہلکار، پانی برسانے والے 3 ہیلی کاپٹر، ڈرونز اور فائر ٹرک تعینات کیے ہیں۔

ماؤنٹ برومو ایک فعال آتش فشاں اور مقبول سیاحتی مقام ہے، جو اپنی ریت کے سمندر پر مشتمل کیلڈیرا کے باعث مشہور ہے۔ نیشنل پارک 50,000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم گاتو کے مطابق شبہ ہے کہ آگ انسانی غفلت کے باعث لگی۔ ان کے مطابق کسی شخص نے آگ جلائی اور بجھائی، مگر اسے مکمل طور پر نہیں بجھایا۔

آگ کے باعث نیشنل پارک ہفتے کی شام سے بند ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Comments

200 حروف