BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Decreased By (-0.28%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.05%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 192.44 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FABL 94.03 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.64 Decreased By ▼ -0.08 (-0.54%)
GGL 19.37 Decreased By ▼ -0.19 (-0.97%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.39 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.51 Decreased By ▼ -0.12 (-0.34%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.70 Decreased By ▼ -2.21 (-0.97%)
PRL 93.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 91.91 Increased By ▲ 0.07 (0.08%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وزیر پٹرولیم

  • عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تیل مہنگا ہے، علی پرویز
شائع اپ ڈیٹ

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اتوار کو کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو آئندہ دو روز میں صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر مل سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ہے، جو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی 7 روزہ اوسط کی بنیاد پر قیمتوں کا حساب لگاتی ہے۔

علی پروز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تیل مہنگا ہے، انہوں نے ایران امریکا جنگ کے دوران درپیش معاشی مشکلات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو بھی ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑا، بعض صورتوں میں شناختی کارڈ دکھانے پر موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کے مالکان کو صرف 1 یا 2 لیٹر پیٹرول فراہم کیا گیا۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وزارتِ خزانہ نے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران بعض معاہدے کیے تھے۔

انہوں نے توانائی کے شعبے میں نئے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باخبر لوگ متبادل توانائی کے انتظامات پیدا کرنے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

علی پروز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق حکومت کے وعدے پورے کیے ہیں، اور پیٹرولیم لیوی نہ تو کم کی گئی ہے اور نہ ہی بڑھائی گئی ہے۔

دریں اثنا وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اس بات پر بحث ہونی چاہیے کہ اختیارات اور طاقت کو نچلی سطح تک کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا یقیناً بہتری کے لیے اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے، اور اگر کسی تبدیلی کی ضرورت ہو تو آئین میں ایسی ترامیم کرنے کا طریقہ کار موجود ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے بہترین مفاد میں کیا جانا چاہیے۔

Comments

200 حروف