کھیل
پی سی بی نے حمزہ نظر پر دو سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
- تین رکنی انکوائری کمیٹی نے حمزہ نظر کو اپنا موقف پیش کرنے اور زیر غور امور پر اپنا جواب دینے کا موقع فراہم کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حمزہ نظر پر تمام ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
یہ ڈسپلنری کارروائی حمزہ نظر کی جانب سے پی سی بی کے ذریعے ویزا اپلائی کرتے وقت فراہم کی گئی معلومات کی تحقیقات کے بعد کی گئی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ درخواست کے عمل کے دوران مکمل اور درست معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے، گمراہ کن معلومات فراہم کیں اور اہم حقائق کو چھپایا۔
پی سی بی نے ایک تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے حمزہ نظر کو اپنا موقف پیش کرنے اور زیر غور امور پر اپنا جواب دینے کا موقع فراہم کیا۔


Comments