BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

پاکستان امریکی سویا بین کی عالمی سطح پر بڑی درآمدی منڈیوں میں شامل ہوگیا جہاں سالانہ درآمدات 10 لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کرگئی ہیں۔ یہ پیش رفت پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں زرعی تجارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور یو ایس سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جم سٹر کے درمیان شکاگو میں یو ایس سویا کونیکٹ کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون میں بڑھتی ہوئی پیشرفت اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں زرعی تجارت کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

پاکستانی سفیر نے نشاندہی کی کہ پاکستان نے نسبتاً مختصر عرصے میں امریکی سویا بین کی عالمی سطح پر بڑی درآمدی منڈیوں میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کی سالانہ درآمدات 10 لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارت میں یہ بڑھتا ہوا رجحان پاکستان میں ملکی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور امریکی کاروباری اداروں کے درمیان باہمی طور پر مفید تجارتی شراکت داری کے وسیع امکانات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

سفیر رضوان شیخ نے سویا بین کی پوری ویلیو چین میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا جن میں تجارت میں اضافہ، کاروباری اداروں کے درمیان مضبوط روابط، تکنیکی تعاون اور معلومات و تجربات کا تبادلہ شامل ہیں۔

جم سٹر نے پاکستان کے ساتھ امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کی دیرینہ شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور سویا بین کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا جسے پاکستان اور امریکا کے وسیع تر اقتصادی تعاون کا ایک اہم جزو قرار دیا گیا۔

Comments

200 حروف