BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کو دو سالہ معاہدے پر بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

  • آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار کوچ مائیکل اسمتھ نے دو سال کے لیے پاکستان کے بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھال لیا ہے، جنہیں تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے مائیکل اسمتھ کو پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ ان کے ساتھ یہ معاہدہ دو سال کی مدت کے لیے طے پایا ہے۔

46 سالہ آسٹریلوی کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں قومی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے اور آنے والی سیریز کے آغاز سے بطور بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ کے اس عہدے کے لیے وسیع کھیل اور کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے فسٹ کلاس لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 9 سنچریوں اور 40 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 7,029 رنز بنائے۔ ان کے پاس لیول 4 کی کوچنگ کوالیفکیشن بھی موجود ہے، جو کرکٹ کوچنگ کی اعلیٰ ترین سرٹیفیکیشنز میں شمار ہوتی ہے۔

اپنے کوچنگ کیریئر کے دوران اسمتھ بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہری کینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 3 فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔پی سی بی کو توقع ہے کہ ان کی تعیناتی سے تمام فارمیٹس میں پاکستان کا بیٹنگ شعبہ مزید مضبوط ہوگا۔

Comments

200 حروف