BR100 Increased By (1.28%)
BR30 Increased By (1.23%)
KSE100 Increased By (1.01%)
KSE30 Increased By (1.17%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.53 (0.91%)
BIPL 27.19 Increased By ▲ 0.19 (0.7%)
BOP 33.80 Increased By ▲ 0.31 (0.93%)
CNERGY 11.01 Increased By ▲ 0.27 (2.51%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.38 (2.14%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 6.56 (3.16%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 0.64 (0.64%)
FCCL 55.48 Increased By ▲ 1.30 (2.4%)
FFL 16.15 Increased By ▲ 0.08 (0.5%)
GGL 23.60 Increased By ▲ 0.69 (3.01%)
HBL 308.30 Increased By ▲ 4.63 (1.52%)
HUBC 219.50 Increased By ▲ 2.38 (1.1%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.12 (1.13%)
KEL 7.28 Increased By ▲ 0.10 (1.39%)
LOTCHEM 27.09 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 2.04 (2.15%)
OGDC 318.20 Increased By ▲ 4.16 (1.32%)
PAEL 42.50 Increased By ▲ 0.23 (0.54%)
PIBTL 17.07 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 272.13 Increased By ▲ 2.68 (0.99%)
PPL 219.90 Increased By ▲ 3.69 (1.71%)
PRL 61.49 Increased By ▲ 1.35 (2.24%)
SNGP 104.60 Increased By ▲ 1.71 (1.66%)
SSGC 25.73 Increased By ▲ 0.45 (1.78%)
TELE 8.43 Increased By ▲ 0.18 (2.18%)
TPLP 14.49 Increased By ▲ 1.12 (8.38%)
TRG 60.50 Decreased By ▼ -0.35 (-0.58%)
UNITY 10.05 Increased By ▲ 0.09 (0.9%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
کاروبار اور معیشت

مالی سال 2025-26 میں نجی شعبے کے قرضے 11.38 کھرب روپے تک پہنچ گئے

  • نجی شعبے کے قرضوں میں 1.46 کھرب روپے اضافہ، چار سال کی بلند ترین سالانہ نمو ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

مالی سال 2025-26 کے دوران نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں میں 1.46 کھرب روپے (14.8 فیصد) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نجی شعبے کا قرضہ بڑھ کر 11.38 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔ یہ گزشتہ چار سال کے دوران ہونے والا سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ کاروباری قرضوں میں 1.18 کھرب روپے (14 فیصد) کا اضافہ ہوا، جو نجی شعبے کے مجموعی قرضوں میں اضافے کا 80 فیصد سے زائد حصہ بنتا ہے۔ ان کے مطابق یہ اضافہ پیداواری معاشی سرگرمیوں کے لیے بڑھتی ہوئی فنانسنگ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے کاروباری قرضوں میں اضافے کا تقریباً 89 فیصد حصہ تین اہم پیداواری شعبوں میں مرکوز رہا، جن میں:مینوفیکچرنگ (صنعتی شعبہ) 56 فیصد،تھوک و ریٹیل تجارت 18 فیصد اورزراعت 15 فیصد شامل ہیں۔

خرم شہزاد کے مطابق صرف مینوفیکچرنگ شعبے نے نئے قرضوں میں 657 ارب روپے حاصل کیے، جو صنعتی سرگرمیوں میں وسیع پیمانے پر توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔ جبکہ تجارت اور زراعت کے شعبوں کو فراہم کی جانے والی مضبوط فنانسنگ معیشت میں پیداوار، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضے معاشی توسیع کے اہم ترین ابتدائی اشاریوں میں شامل ہیں۔ کاروبار قرضے صرف موجودہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے نہیں بلکہ سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت میں اضافے، آپریشنز کو جدید بنانے اور مستقبل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے حاصل کرتے ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کے پیداواری شعبوں میں قرضوں کی وسیع بنیاد پر تقسیم کاروباری اعتماد میں بہتری، نجی سرمایہ کاری میں اضافے، معاشی استحکام، آسان مالی حالات اور جاری ساختی اصلاحات کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں میں اضافے کا حجم ہی نہیں بلکہ اس کی تقسیم بھی اہمیت رکھتی ہے۔ فنانسنگ اب تیزی سے ایسے پیداواری شعبوں کی جانب منتقل ہو رہی ہے جو پیداواری صلاحیت بڑھاتے، مسابقت کو مضبوط کرتے اور پاکستان کو نجی شعبے کی قیادت میں سرمایہ کاری، برآمدات پر مبنی اور پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی طرف لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف