کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4043 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4043 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3202 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے کی کمی سے 6237 روپے ہوگئی۔


Comments