BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.80 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.80 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.81 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی منڈی میں جمعہ کو ابتدائی کاروبار کے دوران امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 0.8 فیصد تک مضبوط ہو کر 160.690 ین کی سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر کی 2.4 فیصد کی بڑی گراوٹ کے بعد سامنے آیا، جو جنوری 2023 کے بعد ایک ہی روز میں اس کی سب سے بڑی کمی تھی۔

رائٹرز کو مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ جاپان نے رات گئے نیویارک سیشن کے دوران ین کی خریداری اور امریکی ڈالر کی فروخت کے ذریعے مارکیٹ میں مداخلت کی جس کے نتیجے میں کمزور پڑنے والی جاپانی کرنسی چار دہائیوں کی کم ترین سطح سے سنبھل گئی۔

رائٹرز کو ایک مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر معمولی مربوط اقدام کے تحت جنوبی کوریا نے بھی جمعرات کو امریکی ڈالر فروخت کرکے اپنی کرنسی کی حمایت کے لیے مارکیٹ میں مداخلت کی۔

جنوبی کوریا کی کرنسی وون پہلے بڑھ کر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تاہم بعد ازاں اس نے اپنی کچھ بڑھت کھودی۔ ابتدائی کاروبار کے دوران وون امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1,434.26 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا،جو 0.7 فیصد سے زائد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

200 حروف