BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

برلن پرائیڈ فیسٹیول میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، ایک شخص ہلاک

  • پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 10 بجے برانڈن برگ گیٹ کے قریب واقع ٹیئرگارٹن پارک میں پیش آیا
شائع اپ ڈیٹ

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہفتے کی شام پرائیڈ (کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے) تقریبات کے قریب ایک گاڑی ہجوم پر چڑھا دی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 10 بجے برانڈن برگ گیٹ کے قریب واقع ٹیئرگارٹن پارک میں پیش آیا، جہاں ایک سفید رنگ کی گاڑی تیز رفتاری سے لوگوں پر چڑھ دوڑی اور بعد ازاں ایک درخت سے ٹکرا کر رک گئی۔ تاہم گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں آٹھ افراد شدید زخمی ہیں جبکہ تین کی حالت انتہائی نازک ہے۔ برلن پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم وہ تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص برلن میں اسلام پسند حلقوں سے وابستہ ہونے کے باعث پہلے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علم میں تھا۔

واقعے کے وقت سالانہ کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے تقریبات میں لاکھوں افراد شریک تھے۔ حملے کے بعد تقریب کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا اور علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں جرمنی میں گاڑیوں کے ذریعے ہجوم کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہے۔

Comments

200 حروف