BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

  • ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور سمیت چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ”25 جولائی 2026 کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج نے جنوبی وزیرستان کی ایک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، جسے کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا۔ کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور سمیت چاروں خوارج مارے گئے، جبکہ دھماکا خیز مواد سے بھری ان کی گاڑی بھی تباہ کر دی گئی۔“

بیان میں کہا گیا کہ ”خوارج نے چیک پوسٹ کی سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی مستعد، بروقت اور پُرعزم کارروائی نے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔ دھماکا خیز مواد سے بھری دہشت گردوں کی گاڑی کو چیک پوسٹ کی حدود سے باہر ہی مؤثر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا اور وہ کسی قسم کا نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔“

آئی ایس پی آر کے مطابق، ”سیکیورٹی اہلکاروں نے غیرمتزلزل جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقی تین دہشت گردوں کو قریبی عمارت میں محصور ہونے پر مجبور کر دیا، جنہیں بعد ازاں ایک منظم کلیئرنس آپریشن میں انتہائی درستگی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔ اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔“

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور رفتار سے انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Comments

200 حروف