BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

لاہور چیمبر کا افریقی ممالک سے تجارتی روابط مضبوط بنانے پر زور

  • پاکستان کو اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کی جانب توجہ دینا ہوگی، صدر فہیم الرحمن سہگل
شائع اپ ڈیٹ

تنزانیہ کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر حسنین یوسف نے لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ، برآمدات میں اضافے اور نئی منڈیوں تک رسائی کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر احمد، نائب صدر خرم لودھی، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ندیم انصاری اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے نئی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کی جانب توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ ایک وسیع اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں پاکستانی مصنوعات، خصوصاً آٹو پارٹس، انجینئرنگ مصنوعات اور دیگر صنعتی شعبوں کے لیے نمایاں مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر نئی منڈیوں کی تلاش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انسانی وسائل کے لیے بھی افریقی ممالک میں وسیع مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں بلکہ ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

فہیم الرحمن سہگل نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی تقریباً 60 فیصد ترسیلاتِ زر خلیجی ممالک سے آتی ہیں اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث متبادل منڈیوں اور مواقع کی تلاش ناگزیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ اور امریکی براعظم کے ممالک اربوں ڈالر کی درآمدات کرتے ہیں اور پاکستان کو ان منڈیوں میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے نامزد ہائی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی برآمدات کے فروغ، کاروباری روابط کے استحکام اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اس حوالے سے فعال کردار ادا کر رہا ہے اور نجی شعبہ نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر نامزد پاکستانی ہائی کمشنر حسنین یوسف نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملکی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان برآمدات میں اضافے اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ ایک ابھرتی ہوئی اور مواقع سے بھرپور مارکیٹ ہے جہاں پاکستانی کاروباری برادری کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تنزانیہ سمیت افریقی ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری، کاروباری تعاون اور پاکستانی افرادی قوت کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

حسنین یوسف نے کہا کہ باہمی ٹیم ورک اور مسلسل رابطوں کے ذریعے پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور وہ لاہور چیمبر اور پاکستانی کاروباری برادری کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔


Comments

200 حروف