روڈری کی مشکل ترین دور سے واپسی، اسپین کو ورلڈ چیمپئن بنا دیا
- گولڈن بال قرار دیے گئے 30 سالہ روڈری ورلڈ کپ، یورو کپ، چیمپئنز لیگ اور بیلن ڈی جیت کر زیدان اور بیکن باؤر جیسے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے
اسپین کے مڈفیلڈر روڈری نے گھٹنے کی شدید انجری سے صحت یاب ہو کر اتوار کو ورلڈ کپ جیتا اور فٹبال کے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کر لیے۔
30 سالہ روڈری ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی (گولڈن بال) قرار پائے۔ وہ زیدان اور بیکن باؤر جیسے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ، یورو کپ، چیمپئنز لیگ اور بیلن ڈی اور جیسے تمام بڑے معرکہ سر کر رکھے ہیں۔
روڈری نے کہا کہ یہ ایک بہترین اسکرپٹ کی طرح ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل دیکھے کہ جو کھلاڑی بلندیوں کو چھونے کے بعد مشکل ترین دور میں گرا، وہ بھی واپس لوٹ سکتا ہے۔ یہ مشکلات پر قابو پانے کا سبق ہے۔
انہوں نے ارجنٹائن کے خلاف 1-0 کی اضافی وقت میں فتح پر ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدا نے ہماری بہادری کا صلہ دیا۔ ہم نے میسی کی موجودگی میں ایک عظیم ٹیم کو ہرایا اور یہ ٹائٹل ہمارے حق میں بالکل منصفانہ تھا۔


Comments