BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کی تیل کی قیمتوں کے نئے نظام پر صنعتی نمائندوں سے مشاورت

  • روزانہ قیمتوں کے نئے نظام کے نفاذ سے قبل تیل کی صنعت کے نمائندوں کے تحفظات اور تکنیکی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ہفتہ کو تیل کی صنعت سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، جس میں ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے نظام سے مجوزہ نئے نظام پر منتقلی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ان اصلاحات کا مقصد پیٹرولیم شعبے میں ڈی ریگولیشن کو فروغ دینا اور تیل کی قیمتوں کو مارکیٹ کے رجحانات سے زیادہ مؤثر انداز میں ہم آہنگ بنانا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایندھن مہنگا ہونے پر بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے پیشِ نظر حکومت نے جمعہ کو شفافیت بڑھانے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا، جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لے گی اور ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کی بنیاد بننے والا تمام متعلقہ ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گی۔

اسی سلسلے میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آج ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اوگرا، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (اوکاک)، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (اوماپ)، ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس کا مقصد تیل کی صنعت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو ہفتہ وار سے روزانہ قیمتوں کے تعین کے نئے نظام سے آگاہ کرنا، اس کے نفاذ میں ممکنہ مشکلات اور ابتدائی مسائل پر براہِ راست رائے حاصل کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ نئے نظام کی منتقلی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو۔ یہ بات ایک بیان میں کہی گئی۔

بیان کے مطابق یہ اصلاحات پاکستان کے پیٹرولیم شعبے میں ڈی ریگولیشن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں، جن کا مقصد شفافیت میں اضافہ، صارفین کے مفادات کا تحفظ اور زیادہ مسابقتی مارکیٹ کا قیام ہے۔

اجلاس کے دوران علی پرویز ملک نے شرکا کو بتایا کہ یہ اصلاحات وزیراعظم کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے کی جا رہی ہیں، تاکہ پیٹرولیم شعبے کو قواعد و ضوابط پر مبنی نظام کی جانب منتقل کیا جا سکے۔ نئے طریقۂ کار کے تحت خوردہ قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے بنیادی عوامل پر مبنی شفاف فارمولے کے ذریعے ہوگا، جس سے صارفین کو سیاسی مصلحتوں کے باعث ہونے والے اچانک قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے تحفظ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتوں کے تعین کا نظام پاکستان کی معیشت کو مارکیٹ پر مبنی اور مسابقتی نظام کی طرف لے جانے میں بنیادی تبدیلی ثابت ہوگا۔ ان کے بقول، قیمتوں کو ہفتہ وار اعلان اور لازمی سرکاری منظوری سے الگ کرنے سے مارکیٹ میں ناجائز فائدہ اٹھانے اور غیرمعمولی منافع کمانے کے امکانات کم ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ روزانہ قیمتوں کا نظام صارفین کے لیے زیادہ شفاف اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنائے گا، جبکہ اس سے قیمتوں کے تعین میں سیاسی مداخلت کے بجائے مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو اہمیت ملے گی۔

شرکا کو یہ بھی بتایا گیا کہ یہ اقدام حکومت کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت بتدریج سرکاری مداخلت کم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی قوتوں پر چھوڑا جائے گا، بالکل اسی طرح جیسے زرمبادلہ کی شرحیں روزانہ تبدیل ہوتی ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا اور صنعت کے نمائندوں سے مشاورت کے ساتھ نئے نظام کے نفاذ کے لیے جامع معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (آئی ای ایف ایم)، ریفائنریز سے متعلق ایڈجسٹمنٹس اور ٹرُو اَپ نظام سمیت تمام تکنیکی معاملات پر باہمی تعاون سے کام جاری ہے تاکہ نئے نظام کا نفاذ بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن بنایا جا سکے۔

اوگرا نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ادارہ نئے نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس مقصد کے لیے اپنے داخلی طریقۂ کار اور معلومات کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سپلائی چین، ذخائر کے انتظام اور حقیقی وقت میں ڈیٹا کی دستیابی سمیت منتقلی کے عملی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

حکومت نے صنعتی نمائندوں کو یقین دلایا کہ آپریشنل مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو نئے نظام کے نفاذ کی نگرانی کرے گی اور باہمی اتفاقِ رائے سے درپیش مسائل کا حل نکالے گی۔

اجلاس کے دوران اوکاک، اوماپ، ریفائنریز اور او ایم سیز کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روزانہ قیمتوں کے نظام کے نفاذ سے متعلق بعض آپریشنل خدشات بھی پیش کیے۔ وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز تحفظات کو مسلسل مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے دور کیا جائے گا۔

انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو ہدایت کی کہ صنعتی نمائندوں کے ساتھ مزید اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ تکنیکی فارمولے کو مزید بہتر بنایا جا سکے، باقی ماندہ خدشات اور ابتدائی مسائل کا حل نکالا جائے اور روزانہ پٹرولیم قیمتوں کے نظام کا کامیاب نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

200 حروف