BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

بھارت کے نجی شعبے کا مدار میں جانے والا پہلا راکٹ کامیابی سے لانچ کردیا گیا

  • راکٹ اپنے ساتھ مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں کے تجرباتی آلات اور تجارتی پے لوڈز لے کر گیا۔
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی خلائی اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے ہفتے کے روز ملک کا پہلا نجی طور پر تیار کردہ مدار میں جانے والا راکٹ وکرم-1 کامیابی سے لانچ کر دیا، جو عالمی تجارتی خلائی لانچ مارکیٹ میں بھارت کے بڑھتے کردار کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

راکٹ کو سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے گرین وچ معیاری وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 35 منٹ پر مشن آگمن کے تحت روانہ کیا گیا۔ راکٹ اپنے ساتھ مختلف ملکی و غیر ملکی اداروں کے تجرباتی آلات اور تجارتی پے لوڈز لے کر گیا۔

لانچ کے تقریباً 15 منٹ بعد وکرم-1 نے کامیابی کے ساتھ اپنے پے لوڈ کو 450 کلومیٹر بلند مدار میں پہنچا دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نجی شعبے کے ذریعے مدار میں راکٹ بھیجنے کی صلاحیت حاصل کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا۔

کمپنی کے مطابق اس مشن کا مقصد راکٹ کے پروپلشن، ایویانکس، ٹیلی میٹری، رہنمائی، نیویگیشن اور کنٹرول سسٹمز کی پرواز کے دوران جانچ کرنا اور آئندہ تجارتی لانچز کے لیے اہم ڈیٹا جمع کرنا تھا۔

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے بیان میں کہا کہ مشن آگمن شاندار کامیابی رہا۔ یہ ایک آزمائشی پرواز تھی اور باقاعدہ تجارتی پروازوں سے قبل مزید چند آزمائشی مشنز کیے جائیں گے۔

2018 میں قائم ہونے والی حیدرآباد کی کمپنی بھارت کے ان نئے خلائی اسٹارٹ اپس میں شامل ہے جنہیں 2020 میں خلائی شعبہ نجی سرمایہ کاری کے لیے کھولے جانے کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ رواں سال کمپنی کی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

بھارتی حکومت کا ہدف ہے کہ 2033 تک عالمی خلائی معیشت میں بھارت کا حصہ موجودہ تقریباً 8 ارب ڈالر سے بڑھا کر 44 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے، جس میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Comments

200 حروف