ایرانی ڈرون حملوں کے بعد کویت اور بحرین میں ہائی الرٹ
- واشنگٹن اور تہران کے مابین کشیدگی میں شدت، خلیجی ممالک میں قائم فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، منامہ میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
کویت اور بحرین کو ایران کی جانب سے ایک بار پھر فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے لیے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کویت کی فوج نے کہا ہے کہ وہ ڈرونز کے ایک نئے حملے کا جواب دے رہی ہے اور اس نے اس کا ذمہ دار ایرانی جارحیت کو ٹھہرایا ہے، جبکہ اے ایف پی کے صحافی نے کویت سٹی کے قریب دھماکوں کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل کویت اور بحرین دونوں نے بتایا تھا کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کی پہلی لہر کو ناکام بنایا، جس کے دوران بحرینی دارالحکومت منامہ میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
دوسری جانب ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے کویت میں علی السالم ایئربیس پر ریڈار سسٹم، ایئر ڈیفنس سسٹم اور ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا، جبکہ بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس پر امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔دونوں خلیجی ممالک کو 7 جولائی سے واشنگٹن اور تہران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے مسلسل ایرانی حملوں کا سامنا ہے۔ یہ تازہ جھڑپیں جون میں طے پانے والے اس 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود ہو رہی ہیں جس کا مقصد جنگ کا مستقل خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا تھا۔


Comments