BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ورلڈ کپ فائنل کی آخری گیند اور ہاف ٹائم شو کے ملبوسات نیلام ہوں گے

  • سرفہرست اشیا میں کولمبیا کی پاپ گلوکارہ شکیرا کا اپنے گانے "ڈائی ڈائی" کی میوزک ویڈیو میں پہنا گیا پیلے رنگ کا کراپ ٹاپ اور ٹراؤزر بھی شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

نیویارک کے معروف نیلام گھر کرسٹیز نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی یادگار اشیا، جن میں فائنل میں استعمال ہونے والی گیند اور ہاف ٹائم شو میں فنکاروں کے پہنے گئے ملبوسات شامل ہیں، آن لائن نیلام کیے جائیں گے۔

ایک ہفتے پر مشتمل یہ آن لائن نیلامی 22 جولائی سے شروع ہوگی، جس سے حاصل ہونے والی رقم فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کے لیے مختص کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم کے لیے 100 ملین ڈالر جمع کرنا ہے۔

نیلامی کی نمایاں اشیا میں کولمبیا کی پاپ گلوکارہ شکیرا کا ورلڈ کپ 2026 کے سرکاری گانے ”ڈائی ڈائی“ کی میوزک ویڈیو میں پہنا گیا پیلے رنگ کا کراپ ٹاپ اور ٹراؤزر بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ شکیرا ہاف ٹائم شو میں جو لباس پہنیں گی، وہ بھی نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کے وقفے میں 11 منٹ پر مشتمل موسیقی کا خصوصی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں میڈونا، جسٹن بیبر اور بی ٹی ایس بھی پرفارم کریں گے۔

نیلامی میں کئی فٹ بال بھی شامل ہیں، جن میں 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں استعمال ہونے والی گیند اور گزشتہ ماہ میکسیکو میں افتتاحی میچ کی گیند شامل ہے۔

مزید برآں، 2022 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی جرسی، جس پر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے دستخط موجود ہیں، بھی نیلامی کا حصہ ہوگی، جبکہ امریکا کی مردوں کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں سے مزین امریکی ٹیم کی جرسی بھی فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments

200 حروف