BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

سخت مانیٹری پالیسی کے امکانات، سونا ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی طرف گامزن

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,128.92 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

جمعہ کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم بڑھتی ہوئی امریکا-ایران کشیدگی، مہنگائی کے خدشات اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رہنے کے امکانات کے باعث سونا ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی طرف گامزن ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,128.92 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، تاہم ہفتے بھر میں اس کی قیمت میں 1 فیصد سے زائد کمی متوقع ہے۔ اگست میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 4,139.50 ڈالر فی اونس پر تقریباً مستحکم رہے۔

ادھر امریکی ڈالر ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہوگیا۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اضافے کے بعد سونا اس وقت استحکام کے مرحلے میں ہے، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے تعلقات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔ ایران نے جمعرات کو خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو امریکا کی جانب سے ایران کے جنوبی ساحلی اور مشرقی صوبوں پر حملوں کے بعد کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ کشیدگی نے مہنگائی کے خدشات میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات مضبوط ہوئے ہیں۔ سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق ستمبر میں شرح سود بڑھنے کے امکانات بڑھ کر 64 فیصد ہو گئے ہیں، جو ایک ہفتہ قبل 54 فیصد تھے۔

فیڈرل ریزرو کے جون کے اجلاس کی کارروائی سے بھی ظاہر ہوا کہ پالیسی ساز مہنگائی کے مسلسل بلند رہنے پر تشویش رکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں ایچ ایس بی سی نے 2026 اور 2027 کے لیے سونے کی اوسط قیمتوں کی پیش گوئی کم کر دی ہے، جس کی وجہ امریکی مانیٹری پالیسی کے سخت ہونے کی توقعات اور مضبوط ڈالر کو قرار دیا گیا۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.8 فیصد بڑھ کر 60.46 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1,636.68 ڈالر جبکہ پیلیڈیم بھی 1.6 فیصد اضافے کے بعد 1,267 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، تاہم یہ تینوں دھاتیں بھی ہفتہ وار بنیاد پر خسارے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

Comments

200 حروف