BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.11%)
KSE100 Decreased By (-0.2%)
KSE30 Decreased By (-0.33%)
BAFL 58.68 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 27.97 Decreased By ▼ -0.19 (-0.67%)
BOP 35.95 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 9.39 Increased By ▲ 0.67 (7.68%)
DFML 19.99 Increased By ▲ 0.48 (2.46%)
DGKC 224.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
FABL 101.60 Increased By ▲ 0.55 (0.54%)
FCCL 55.34 Decreased By ▼ -0.84 (-1.5%)
FFL 17.67 Increased By ▲ 0.14 (0.8%)
GGL 24.73 Increased By ▲ 0.18 (0.73%)
HBL 309.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
HUBC 227.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
HUMNL 11.20 Increased By ▲ 0.18 (1.63%)
KEL 7.97 Increased By ▲ 0.11 (1.4%)
LOTCHEM 30.45 Increased By ▲ 0.93 (3.15%)
MLCF 102.85 Increased By ▲ 0.68 (0.67%)
OGDC 333.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.73%)
PAEL 45.06 Increased By ▲ 0.41 (0.92%)
PIBTL 18.17 Increased By ▲ 0.34 (1.91%)
PIOC 271.20 Decreased By ▼ -1.49 (-0.55%)
PPL 236.38 Decreased By ▼ -2.40 (-1.01%)
PRL 41.90 Increased By ▲ 3.47 (9.03%)
SNGP 114.03 Increased By ▲ 0.17 (0.15%)
SSGC 31.11 Increased By ▲ 0.81 (2.67%)
TELE 8.98 Decreased By ▼ -0.02 (-0.22%)
TPLP 12.52 Decreased By ▼ -0.13 (-1.03%)
TRG 65.15 Increased By ▲ 0.65 (1.01%)
UNITY 10.26 Decreased By ▼ -0.09 (-0.87%)
WTL 1.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے مہنگائی بڑھنے کے خدشات، سونے کی قیمتیں گرگئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں مزید 0.3 فیصد کمی ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو گراوٹ دیکھی گئی، اس سے قبل گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمتیں ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں۔ اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان بنا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا عبوری معاہدہ ختم ہو چکا ہے جس نے افراطِ زر اور شرحِ سود میں اضافے سے متعلق خدشات کو دوبارہ تازہ کر دیا ہے۔

بدھ کو ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر گرنے کے بعد جمعرات کو اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں مزید 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی اور جی ایم ٹی کے مطابق صبح 1:05 بجے یہ 4,066.24 ڈالر فی اونس رہی جبکہ اگست میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچر بھی 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 4,077 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

امریکی فوج نے بدھ کو کہا کہ اس نے ایران پر تازہ حملوں کا آغاز کیا ہے جن کا مقصد اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھنا ہے۔ یہ کارروائی صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے چند گھنٹے بعد کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت اب ختم ہو چکی ہے۔

بدھ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں تازہ ترین کشیدگی کے ردعمل میں ڈالر اور اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھی گئی۔

مشرقِ وسطیٰ میں دوبارہ شروع ہونے والی دشمنی نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ تیل کی منڈی کتنی تیزی سے افراطِ زر اور اتار چڑھاؤ کے خدشات کو دوبارہ بھڑکا سکتی ہے۔

امریکی مرکزی بینک کے گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں بھی بلند افراطِ زر کے حوالے سے خدشات میں اضافہ دیکھا گیا۔ اجلاس میں حکام نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کی پیروی کرتے ہوئے پالیسی بیان کو مزید مختصر رکھا، حالانکہ اس بات پر تشویش موجود تھی کہ قیمتوں میں اضافہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے اور اس کے لیے شرحِ سود میں اضافے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اگرچہ سونے کو مہنگائی کے خلاف ایک محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے لیکن بلند شرحِ سود عام طور پر اس غیر منافع بخش اثاثے پر بوجھ بنتی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بدھ کو 2026 کے لیے اپنی عالمی نمو کی پیش گوئی کو دوبارہ کم کر کے 3.0 فیصد کر دیا ہے۔

بینک آف امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فیڈرل ریزرو کے سخت مالیاتی موقف کے پیشِ نظر 2026 کے لیے سونے کی اوسط قیمت کی پیش گوئی میں 14 فیصد کمی کر کے اسے 4,360 ڈالر فی اونس کررہا ہے۔

Comments

200 حروف