BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان

  • اسکواڈ میں فضا فیاض (کپتان)، الزوحیٰ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہ نور زیب، میمونہ خالد ودیگر شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، یہ سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جہاں ہر میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 ٹیم پاکستان کے اپنے پہلے تاریخی دورے پر 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی، جس کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی، جو دسمبر 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف اسی کی سرزمین پر 3-2 سے سیریز جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔ دائیں ہاتھ کی بیٹر نے اس 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 2 میچوں میں 72 رنز بنائے تھے، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ 19 سالہ فضا فیاض نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ 2025-26 میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کردہ 17 رکنی اسکواڈ کے 11 کھلاڑی گزشتہ دورہ بنگلہ دیش کا حصہ تھے۔ کپتان فضا کے علاوہ اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، کومل خان، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، راحیمہ سید، رابیل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو اور زوفیشاں ایاز اس دورے میں شامل تھیں۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آئندہ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں منعقدہ دو انڈر 19 فٹنس اور اسکلز کیمپس میں بھی شرکت کی تھی۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ :

فضا فیاض (کپتان)، الزوحیٰ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، راحیمہ سید، رابیل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور زوفیشاں ایاز۔

ٹیم مینجمنٹ:

عائشہ جلیل (منیجر)، محمد مسرور (ہیڈ کوچ)، شعیب خان (بیٹنگ کوچ)، نعیم طیب (بولنگ کوچ)، جویریہ رؤف (فیلڈنگ کوچ)، ایمان ارباب (اینالسٹ)، تیمور محمود (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) اور سرکشا شاکر (فزیوتھراپسٹ)۔

سیریز کا شیڈول:

14 جولائی – پہلا ٹی ٹوئنٹی 17 جولائی – دوسرا ٹی ٹوئنٹی 19 جولائی – تیسرا ٹی ٹوئنٹی 22 جولائی – چوتھا ٹی ٹوئنٹی 24 جولائی – پانچواں ٹی ٹوئنٹی

Comments

200 حروف