دنیا
وائٹ ہاؤس نے لبنانی صدر جوزف عون کو 21 جولائی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دیدی
- گزشتہ ماہ واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان نے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے
وائٹ ہاؤس نے لبنان کے صدر جوزف عون کو 21 جولائی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز رائٹرز کو بتایا کہ یہ دعوت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب گزشتہ ماہ واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان نے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یہ معاہدہ اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔


Comments