کھیل
پاؤلینی نے چوتھے راؤنڈ میں شکست دے کر ایالا کے خوابوں بھرے سفر کا خاتمہ کرڈالا
- 21 سالہ بائیں ہاتھ کی کھلاڑی ایالا گرینڈ سلیم کے اس مرحلے تک پہنچنے والی فلپائن کی پہلی ٹینس پلیئر ہیں
اٹلی کی جیسمین پاؤلینی نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں فلپائن کی الیگزینڈرا ایالا کا شاندار سفر 6-4، 4-6 اور 6-3 سے ختم کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
21 سالہ بائیں ہاتھ کی کھلاڑی ایالا کسی بھی گرینڈ سلیم کے اس مرحلے تک پہنچنے والی فلپائن کی پہلی ٹینس پلیئر ہیں، جنہوں نے گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپئن ایگا سویاٹیک کو ہرا کر سب کو حیران کیا تھا۔
شدید گرمی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں 13ویں سیڈ پاؤلینی نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پاؤلینی، جو انجری کے باعث فٹنس مسائل کا شکار تھیں، نے اہم مواقع پر شاندار کھیل پیش کیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں انہوں نے ایالا کی سروس بریک کرکے میچ اپنے نام کیا۔ اب وہ دوسری بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


Comments